ڈی آئی خان، پولیس وین پر ہونیوالے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تہور عباس شاہ نے کہا کہ پولیس کے جوانوں پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں دہشتگردوں اور تکفیریوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ ایک ماہ کے اندر یہ دہشتگردی کی تیسری واردات ہے۔ یہ واقعات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کئے گئے ہیں، تاکہ ڈیرہ کے پرامن شہری ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوں، انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور پر دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرے۔ بدقسمتی سے ابھی تک مولانا حماد فاروقی اور شرافت حسین کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے، ساتھ ہی پاک فوج کو پورے شہر اور گرد و نواح میں مکمل آپریشن کرنا چاہئے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم اپنے رکھوالوں (محکمہ پولیس) کے ساتھ کھڑی ہے۔