Uncategorized

امریکہ اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں شکست کو اسلام سے جوڑ کو امت کو گمراہ کیا جا رہا ہے، مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرق وسطیٰ حق اور باطل کی جنگ کو پاکستان امپورٹ کرنے کی سازش ہو رہی ہے، افغان جہاد کے قیمت ابھی تک پاکستان چکانے میں مصروف ہے، ایسے میں مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کے نام پر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنیوالے کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے؟ یمن، بحرین اور فلسطین میں عالمی استعمار کے مظالم پر لب کشائی نہ کرنیوالے آج مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ کی شکست کو اسلام سے جوڑ کر اُمت کو گمراہ کر رہے ہیں، پاکستان کی افتصادی ترقی کو روکنے کیلئے دشمن ہمیں باہم دست و گریبان کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء و دانشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کریں جو معاشرے میں شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنیوالے استعمار کے آلہ کار اور ملک میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button