Uncategorized

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پرحملہ کرنیوالے 6 تکفیری دہشتگرد ہلاک، 3 فرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور کے قریبی شہر شیخوپورہ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک دھماکے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورس پر حملہ کرکے  اپنے ساتھی شاہد اللہ اور خانزیب کو سی ٹی ڈی سے چھڑا لیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے 6 دہشت گردوں کو موقع پر ہی مار دیا۔ مارے جانیوالوں میں شاہد اللہ، خان زیب اور ان کے 4 ساتھی شامل ہیں۔ جبکہ فرار ہونیوالے 3 دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فرار ہونیوالے تینوں دہشتگردوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button