پاکستانی شیعہ خبریں

امریکہ بلوچستان میں ایران کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کیلئے اڈے قائم کرنے کے درپے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستانی سیکورٹی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ بلوچستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کےلئے اڈے قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کےلئے امریکی کانگرس میں بلوچستان کے معاملے پر قرارداد پیش کر کے پاکستان پر دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ بلوچستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کےلئے اڈے قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کےلئے امریکی کانگرس میں بلوچستان کے معاملے پر قرارداد پیش کر کے پاکستان پر دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے گزشتہ دنوں رپورٹ دی ہے کہ ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ جیسے ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی اسی طر ح امریکہ بلوچستان ایشو کو ایرانی سرحد کے قریب بیسز قائم کرنے کےلئے اچھال رہا ہے۔ امریکی ہماری سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔

دو دیگر سکیورٹی عہدیداروں اور ایک سفارتی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی سفارتکار اور فوجی قیادت نے بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب اپنے ایجنٹوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق امریکی اس طرح کا مظاہرہ کر کے بلوچستان میں اپنی بیسز قائم کرنے کی اجازت چاہتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ افغان طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ انکشاف اس وقت ہوا ہے جب امریکی کانگرس میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر بلوچ عوام کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے حق خودارادیت کی قرارداد پیش کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button