Uncategorized

پاکستان میں انتہاپسندی مخالف سماجی رہنما اور دانشور اغوا ہو رہے ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، نفیسہ شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  پاکستان پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملک میں کچھ دنوں سے سیاسی کارکنان، اسکالرز اور بلاگرز کی بڑھتی ہوئی گمشدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے، سلمان حیدر کے ساتھ تین دیگر بلاگرز اور کارکنان بھی سندھ اور بلوچستان کے متعدد سیاسی کارکنان کی طرح گمشدہ ہیں۔

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اس معاملے پر اپنی صفائی دینی چاہیے اور گمشدہ کارکنان کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو بھی ہمیں جواب دینے ہونگے، کیونکہ ان کے بلاگز بھی ہٹائے گئے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد اور دہشتگردوں کو سزائیں دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، تعجب کی بات ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی کے خلاف مقابلہ کرنے والے سماجی رہنما اور دانشور اغوا ہو رہے ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ نواز حکومت یا تو اس سے بے خبر ہے یا تو انہیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button