Uncategorized

عالمی تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کے دہشتگرد عبدالرحمان عرف ڈاکٹر صاحب پر فرد جرم عائد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے داعش سے تعلق رکھنے کے والے گرفتار دہشتگرد پر فرد جرم عائد کر دی اور استغاثہ کو حکم دیا کہ 24 جنوری کو ٹھوس شواہد پیش کریں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ڈاکٹر عبدالرحمان عرف ڈاکٹر صاحب کو داعش سے متعلق پمفلٹ برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ دریں اثنا عدالت نے نشہ کی حالت میں تھانہ آر اے بازار کے علاقہ کلمہ چوک پر ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان فیصل فاروق وغیرہ کی طرف سے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button