Uncategorized

چودھری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان کے دورہ کے دوران مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، بلوچستان کے مٹھی بھر علیحدگی پسندوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، حکومت بلوچستان کی مظلوم ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے، فرقے کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کی جان لینا خلاف اسلام ہے، پاکستان دشمن قوتیں گوادر پورٹ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں، وفاقی حکومت سی پیک منصوبے پر بلوچستان کے تحفظات دور کرے، بلوچستان کے لوگ پاکستان سے نہیں ظالم جاگیر داروں سے نجات چاہتے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارتی سازش ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے، بلوچستان کی بدامنی میں افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے ملوث ہیں، فرقہ واریت کا خاتمہ ہی بھارتی سازشوں کا بہترین توڑ ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ عالمی قوتیں بلوچستان میں بھرپور معدنی ذخائر کو للچائی نظروں سے دیکھ رہی ہیں، حکومت بلوچستان کے معدنی ذخائر کو استعمال میں لانے کیلئے منصوبہ بندی کرے، پاکستان کی ترقی کیلئے سٹیٹس کو مسٹ گو کا شعور عام کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے، بلوچستان میں ہزارہ برادری کو فرقہ وارانہ تشدد و نفرت کا سامنا ہے، پاک فوج نے بلوچستان میں قیام امن اور بھارتی سازشیں ناکام کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان میں علیحدگی کی کسی تحریک کا کوئی وجود نہیں، پاناما لیکس کے مقدمے کا فیصلہ آئندہ کی ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا، نواز شریف رسوائی و پسپائی کی علامت بن چکا ہے، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے مجرم کا وزیراعظم کے عہدے پر ہونا قوم کی بدقسمتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button