Uncategorized

شام میں شکست خوردہ تکفیری دہشت گرد پنجاب واپس پلٹ رہے ہیں، حساس اداروں کی رپورٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستانی انٹیلیجنس حکام نے خبردار کیا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ افراد کے واپس پنجاب آنے سے سیکیورٹی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق داعش سے وابستہ افراد ظاہری طور پر پاکستان سے جنگ میں شامل ہونے کے لیے شام گئے تھے، جو اب افغانستان کے راستے واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ کچھ پاکستانی شام میں جاری جنگ میں شمولیت کے لیے گئے ہیں، جہاں داعش اور حکومت کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جاری ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کے عامر رضا کے مطابق آنے والے بعض دہشت گردوں کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہے کہ وہ پاکستانی ہیں یا تارکین وطن ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عسکریت پسندی پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصرکے خلاف فعال کردار ادا کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس چیف اسرار احمد عباسی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یومیہ بنیادوں پر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے تمام اضلاع میں مشترکہ سرچ آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button