Uncategorized

دہشت گردوں میں اچھے برے کی تمیز کرنا ضیاء الحق کے وارثوں کا وطیرہ ہے، مولا بخش چانڈیو

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیان غیر سنجیدہ ہے، دہشت گردوں میں اچھے برے کی تمیز کرنا ضیاء الحق کے وارثوں کا وطیرہ ہے، راحیل شریف کے چلے جانے کے بعد یہ لوگ بغلیں بجا رہے ہیں، جس ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہو اس کے وزیر داخلہ کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے ہیں، اردو بولنے والے سندھ کے مستقل باشندے اور سندھی ہیں، وہ اپنا اندراج سندھی زبان کے کالم میں کرائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کابینہ اجلاس میں نادرا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ کے پاس گاڑیوں کی کمی ہے، نادرا حکام کو شناختی کارڈ بنانے کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے، نادرا کے پاس سندھ کی آبادی کے درست اعداد و شمار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دوسری زبان بولنے والے مردم شماری فارم میں دیگر کے خانہ میں اپنی مادری زبان کا اندراج کرا سکتے ہیں، منظور وسان بادشاہ آدمی اور میرے بڑے بھائی ہیں، وہ کبھی مفروضہ کی بنیاد پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے گجراتی بولنے والوں کے لئے کالم کے اندراج کا مطالبہ ذاتی طور پر کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے سب ہمارے بھائی ہیں، اردو بولنے والے سندھ کے مستقل باشندے اور سندھی ہیں وہ اپنا اندراج سندھی زبان کے کالم میں کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق وفاقی حکومت سے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کو یہ بتایا جائے کہ مردم شماری کے لئے صوبے کو کتنے بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button