Uncategorized

بحیثیت قوم تمام پاکستانیوں کا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو شکست دینا ہوگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے سال گزرنے پر لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم تمام پاکستانیوں کا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو شکست دینا ہوگی۔ یاور عباس کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں دہشتگردوں کے سہولت کار اور پاکستان دشمن عناصر کیخلاف مناسب حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا بے گناہ طلبہ پر حملے، دہشتگردی اور دیگر تعلیمی مسائل کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، تمام طلبا تنظیمیں دہشتگرد عناصر کیخلاف متحد ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو خاطر خواہ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ یاور عباس کا کہنا تھا علم دشمن طاقتوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر علم سے محبت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے پُرعزم ہیں نوجوانوں کی شخصیت کو اسلامی اصولوں کے مطابق استوار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نظام تعلیم میں ان تقاضوں کو پورا کیا جائے، ورنہ ہم قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتے جن قوموں نے ترقی کی ہے، وہاں تعلیم و تربیت دونوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے، علم دوستی ہی میں قوموں کی ترقی اور اوج کا راز پوشیدہ ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button