Uncategorized

ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے: علامہ اعجاز حسین بہشتی

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا سانحہ پاراچنار پر نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب میں بے گناہ اور مظلوم افراد کا قتل عام جائز نہیں، پاراچنار سبزی مارکیٹ میں رزق حلال تلاش کرنے والے معصوم لوگوں کو اس طرح بے دردی سے شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایک بے گناہ انسان کا قتل حقیقت میں انسانیت کا قتل ہے اور ظالموں کے ظلم کےخلاف خاموشی اختیار کرنا بھی گناہ ہے۔ ہم ہر مظلوم کی حمایت کرتے رہیں گے اور ھرظلم کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہیں گے، مظلومین کی حمایت کرنا اور اپنے تحفظ کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا قانونی و شرعی حق ہے ۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی کا مزید کہنا تھا، ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگر حکومت بروقت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرتے تو ہمیں آئے روز محب وطن پاکستانیوں کی لاشیں اٹھانی نہیں پڑھتی لیکن افسوس کی بعض افراد دہشتگردوں کو بے گناہ ثابت کرنے اور ان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے پر تلا ہوا یے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button