Uncategorized

کالعدم جماعت کے امیدوار کو جتوا کر اسمبلی میں بھیجنے والے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتے، ظفر اقبال قادری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنما ظفر اقبال قادری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے بجائے مشاورت کے نام پر دھوکہ ہو رہا ہے، کالعدم جماعتوں کے امیدوار کو جتوا کر اسمبلیوں میں بھیجنے والے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے سہولت کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاست کی نظر ہو چکی ہے، حکمرانوں کو مشکل وقت میں دہشت گرد بچانے میدان میں آجاتے ہیں۔ وہ صفورہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ کے صدر مشتاق صدیقی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 3 کہتا ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے ہر شہری کو اس کی اہلیت کے مطابق روزگار دے، آئین کا آرٹیکل 9 کہتا ہے ریاست قوم کے جان و مال کا تحفظ کرے، جو حکومت ملکی آئین پر عملدرآمد نہیں کر رہی، ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button