Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
شیعہ مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کرنیوالوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، علامہ حسین مسعودی - شیعہ نیوز پاکستان
Uncategorized

شیعہ مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کرنیوالوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، علامہ حسین مسعودی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کرنیوالوں کو حکومتی سرپرستی شامل ہے۔ فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں منعقدہ تعزیتی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پارہ چنار اور صوبہ سرحد کے دیگر علاقوں میں خارجی ٹولہ بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے، لیکن حکومت اور ریاستی ادارے انہیں روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن خارجی اور تکفیری گروہ تسلسل سے شیعہ مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنار کے عوام خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے کہا کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے صرف بیان بازی نہیں، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کریں، بصورت دیگر ملت جعفریہ ملک گیر سطح پر احتجاج کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button