Uncategorized

بہاولپور: سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کلعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی ذیلی تنظیم لشکر جھنگوی کے  کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔ اطلاعات کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں خالد محمود اور سجاد شامل ہیں جو بہاولپور کے حساس مقامات کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button