Uncategorized

زائرین کیساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ داری وفاقی و بلوچستان حکومت پر عائد ہوگی، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت تاحال زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں، گزشتہ پندرہ دنوں سے خواتین، بوڑھوں، بچوں سمیت تین ہزار کے قریب زائرین سخت سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ان زائرین کیلئے سیکورٹی کا بندوبست نہ کرنا نااہلی کا ثبوت ہے، بلوچستان ایک حساس صوبہ ہے، جہاں متعدد بار دہشتگردی کی بڑی کاروائیاں ہو چکی ہیں، لیکن پھر بھی زائرین مشکلات کی وجہ سے کوئٹہ کی طرف پیدل روانہ ہو چکے ہیں، اگر زائرین کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور بلوچستان حکومت پر عائد ہوگی، لہٰذا ہنگامی بنیادوں پر زائرین کو سیکورٹی فراہم کرکے کوئٹہ منتقل کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کر سکتی، تو اسے عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، ہم وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کی سہولیات اور سیکورٹی کے اقدامات کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں، تاکہ زائرین راستے کی دشواریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button