کراچی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ قاری قرآن شہید جبکہ 1 شیعہ محافظ زخمی ، شہر قائد میں قیام امن کے دعویدار شیعہ نسل کشی پر خاموش کیوں؟
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ) کراچی: سعودی امداد خور کلعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم سپاہ صحبابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ قاریِ قرآن کاظم علی ولد غلام عباس شہید، شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب ملک دشمن کلعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے بی سینیا لائن کے رہائشی شیعہ قاری قرآن کاظم علی ولد غلام عباس کو شہید کردیا، دہشتگردوں نے اپنے اجداد کی سنت پر عمل پیرا ہوکر پیچھے سے وار کیا شہید کو 4 گولیاں کمر پر لگی۔
ورثاء کے مطابق شہید مولانا کاظم علی اے بی سینیالائین اپنے رہائشگاہ سے بچوں کو کلام اللہ قرآن پاک کی تعیلم دینے گلستان جوہر کی جانب جارہے تھے کہ منور چورنگی بن ھاشم جنرل اسٹور کے قریب سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا، جنہیں فوراً جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستہ میں ہی جام شہادت نوش کی، شہید کی جسد خاکی قانون کاروائی کے بعد جناح ہسپتال سے اے بی سینیالائین پنجیتنی امام بارگاہ منتقل کیا گیا۔ شہید کاظم علی ولد غلام عباس کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین نمائش چورنگی پر ادا کی جائیگی جہاں ملک بھر میں جاری شیعہ قتل عام کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا
دوسرے جناب کراچی کلفٹن میں واقع ایرانی سفارت خانہ کی سیکورٹی پر معمور ایف سی اہلکار وجاہت حسین کو کلعدم جماعت کے دہشتگردوں نے اپنے گولیوں کا نشانہ بنایا، وجاہت حسین ایف سی کے اہلکار تھے اور ایرانی سفارت خانہ پر ڈیوٹی کے فرائز انجام دے کر اپنے گھر کی جانب واپس جارہے تھے کہ تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں فوری سول ہسپتال منتقل کیا گیا
واضح رہے کہ شہر قائد میں ایک تسلسل کے ساتھ شیعہ قتل عام جاری ہے گزشتہ شب ہی قضبہ کالونی کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان زیشان کو شہید کردیا تھا، لیکن ان منظم شیعہ نسل کشی پر بے حس ریاستی ادارے خاموش ہیں کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعد قیام امن کے بلند باغ وعوے کئے گئے تاہم کلعدم جماعت کے دہشتگرد شیعہ افراد کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے