Uncategorized

مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے اور کفرو شرک کے نعرے لگانے والے اسلام اور اُمت کے خیر خواہ نہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا ہے کہ کفرو شرک کے نعرے لگانے والے اسلام کے خیرخواہ نہیں اور دہشتگرد اور انتہا پسند اپنی حرکتوں سے اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز ہاشمی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے اور کفرو شرک کے نعرے لگانے والے اسلام اور اُمت کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے اقوام متحدہسے ان تمام رکن ممالک جو دوسرے ممالک کی سلامتی اور خود مختاری سے کھیل رہے ہیں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا، بندوق کے زور پر حکومتیں تبدیل کرنے کی روش نے مشرق وسطیٰ میں بدامنی اور دہشتگردی کو جنم دیا ہے جس کی بدترین مثال شام ہے جہاں فرقہ وارانہ بنیادوں پر دنیا بھر سے دہشتگردوں کو اکٹھا کیا گیا اور حکومت گرانے کیلئے سازشیں شروع ہوئیں مگر 6 سال سے بشارالاسد حکومت وہیں ہے، جنگ اور بدامنی کے باعث شامی عوام در بدر ہوچکے ہیں، مسلمانوں کی بدنامی ہوئی اور اُمت مزید تقسیم ہوئی اور اگر مستقبل میں ایسی حماقتوں کا راستہ نہ روکا گیا تو ہماری نسلیں تباہ ہو جائیں گی۔

پیراعجاز ہاشمی نے شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان قزاکستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونیوالے 2 روزہ مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کی تقسیم سے اسلام دشمن قوتوں کو مذموم ایجنڈے کا موقع ملا، 6 سال سے جاری جنگ ختم کرکے شامی عوام کو امن اور خوش حالی کا پیغام دینا چاہیے،تاکہ مزید قتل و غارت سے بچا جا سکے۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ 2011ء سے بیرونی قوتوں کیلئے میدان جنگ بننے والے ملک شام کے بدقسمت عوام پر دہشتگرد تنظیموں نے جو یلغار جاری رکھی اس سے مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کی سازشیں کی جاتی رہیں اور بشارالاسد حکومت گرانے کے نام پر جو بدامنی اور دہشتگردی کے آسیب نے مسلم ملک کو لپیٹ میں لیا اس سے انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش سمیت کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو عوام کے مقدرات سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہان دونوں نام نہاد اداروں نے شام میں کوئی کامیاب کردار ادا نہیں کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے مزید اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ان دونوں ممالک کی مداخلت سے دہشتگردوں کی شکست ہوئی ہے اور شامی عوام و حکومت کے مصائب میں کافی حد تک کمی آئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button