Uncategorized

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں واقع شیعہ امام بارگاہ پر کلعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا کریکر بم حملہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: نارتھ ناظم آباد میں واقع شیعہ امام بارگاہ پر کلعدم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کا کریکر بم حملہ، اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک Q پہاڑگھنج میں واقع شیعہ مسجد نبوی و امام بارگاہ سقائے سکنیہ (س) پر سعودی امداد خوار کلعدم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کا کریکر بم سے حملہ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ اس وقت ہوا جب نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد مومنین مسجد سے واپس باہر نکل رہے تھے کہ دہشتگرد دو کریکر پھینک کر فرار ہوگئے تاہم وہ پھٹ نہ سکے جسے بعد میں رہنجرز اہلکاروں نے نکارہ بنایا۔ واضح رہے نارتھ ناظم پہاڑ گھنج جو کراچی کا مضافاتی علاقہ ہے اور یہاں شیعہ آباد بہت قلیل تعداد میں موجود ہیں آج سے 4 سال قبل بھی اسی ہی مسجد پر تکفیری دہشتگردوں ایک منظم سازش کے تحت حملہ کیا تھا جسکے نتیجے میں ایک کمسن بچہ سمیت 2 مومنین شہید ہوئے تھے

دوسری جانب کلعدم تکفیری دہشتگردوں کا مسجد نبوی وامام بارگاہ سقائےسکینہ (س) پر کریکر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے علامہ مرزا یوسف حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے صاف ظاہر ہے کہ دشمن وہی ہیں جو شام،عراق اور یمن میں دہشتگردی کے غرض سے گئے تھے لیکن انھیں بدترین شکست ہوئی اور اب وہ پاکستان جیسے ملک کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں، اس جنگ میں ہم سکیورٹی فورسزرینجرزاورفوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button