Uncategorized

پاکستان کی مسلح افواج قوم کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے بہادر فوجی جوانوں نے جس طرح جنگوں میں حصہ لیا اور اپنی پاک سرزمین کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وہ قابل قدر ہیں، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں اپنی یونٹ 16بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے سارا دن سیالکوٹ میں گزارااور یونٹ کے حاظر سروس افسروں اور ریٹائر ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونٹ میں آکر انکی پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں ۔ مجھے اس یونٹ میں کام کرنے کی تربیت اور تجربہ نےپروفیشنل لائف کے چیلنجز سے نبردآزماہونا سکھایا۔چیف آف آرمی سٹاف کمیشن حاصل کرنے کے بعد بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 16بلوچ رجمنٹ میں شامل ہوئے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکے والد دونوں نے اس رجمنٹ کی کمانڈ کی تھی۔ یونٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے کہا کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی یونٹ کا آفیسر چیف آف آرمی سٹاف کے عہدہ پر فائز ہے۔قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیالکوٹ آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ان کا استقبال کیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button