Uncategorized

دیوبند مفتی نعیم کا انوکھا فتویٰ، سیلفی لینا اور اس پرماشاء اللہ کمنٹ کرنا حرام قرار دے دیا

شیعہ نیوز ( شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: جامعہ بنوریہ عالیہ کے مہتتم مفتی نعیم اور انکی فتویٰ ساز ٹیم نے سیلفی لینا حرام قرار دیدی ہے۔ جاری ہونے والے فتویٰ کے عکس کے مطابق مولانا مفتی نعیم کے فتویٰ سیکشن میں کیئے گئے سوال کے جواب میں کہا گیا کہ تصویر بنانا اسلام میں جائز نہیں۔ ساحل کیجانب سے سوال کیا گیا کہ آج کل فیس بک عام ہے، اور اس میں لوگ اپنی تصاویر چسپاں کرتے ہیں ،پھر انکے دوست احباب فرینڈ لسٹ والے ماشااللہ کے الفاظ لکھتے ہیں ،کیا یہ جرم عظیم نہیں ہے کہ ایک گناہ کے کام کو ماشااللہ کہنا یا بہت اچھا لگ رہا ہے کہنا وغیرہ؟

اس سوال کے جواب میں جامعہ بنوریہ کی فتویٰ ٹیم نے کہا کہ واضح رہے کہ بغیر سخت ضرورت کے جاندار کی تصاویر بنانا حرام ہے، فیس بک میں ڈالنے کے لئے اپنی تصویر بنانا شرعی ضرورت میں سے نہیں لہذا فیس بک میں اپنی تصویر چسپاں کرنا ناجائزو حرام ہےاور پھر ان تصاویر پر تبصرہ کرنابھی حرام اور ناجائز و گنا ہ ہے۔

fatwa_about_selfiee_picture-1.jpg

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button