مضامین

اسلامی انقلاب عوام میں شعورو بیداری کا سبب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مغربی میڈیاکے پروپگنڈوں کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب منزل کی جانب گامزن ہے۔ عالمی امور کےہندوستانی تجزیہ نگار شکیل شمسی نے سحر اردوعالمی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا نے شروع میں اس انقلاب کو ایرانی اور پھر شیعہ انقلاب کہنے کا پروپگنڈہ کیا لیکن وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہا اور بادل نخواستہ وہ اس انقلاب کو اسلامی انقلاب کہنےپرمجبور ہوا اس لئے کہ مغربی میڈیاکے پروپگنڈوں کے باوجود دنیا بھر کے عوام نےاس انقلاب کو دل و جان سے قبول کیا اس لئے کہ اس اسلامی انقلاب کی بدولت عالمی سطح پر لوگوں کو طاغوت اور استعمار کے خلاف بولنے اور صدای احتجاج بلند کرنے کا جوش و جذبہ پیدا ہوا ۔

شکیل شمسی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی طرح دنیا بھر کے عوام نے دیکھ لیا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے جس طرح طاغوتی طاقتوں بالخصوص امریکہ کو للکارا اور اپنے موقف پر قائم رہے انہوں نے بھی اس کی پیروی کی اور امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ہی لوگ امریکہ اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف بولنے لگے اور اب آپ جس بھی اسلامی ملک میں جائیں وہاں کےعوام امریکہ سے نفرت کرتے ہیں اورامریکہ کو اپنا اصلی دشمن سمجھبتے ہیں۔

ہندوستان کے تجزیہ نگار کا کہناتھا کہ اسلامی انقلاب نے فلسطینی تحریک میں نئی روح پھونک دی اوراب آپ دیکھیں کہ کس طری عراقی اور شامی عوام داعش کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ شکیل شمسی نے کہا کہ خطے کے بدلتے ہوئے حالات کا سہرا بھی اسی اریان کے اسلامی انقلاب ہی کا نتیجہ ہے اور اسی انقلاب نے امریکہ کا غرور پاش پاش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیاکے پروپگنڈوں اور امریکہ کی ریشہ دوانیوں کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب منزل کی جانب کامیابی سے گامزن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button