Uncategorized
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 3 دہشتگردوں کو سزا سنا دی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں ملوث 3 دہشتگردوں کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے 3 ملزمان غلام نبی، عیسیٰ خان اور محمد طارق کیخلاف چالان پیش کیا گیا تھا۔ عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر وقار بھٹی نے ملزمان کیخلاف ریکارڈ پیش کیا، تینوں ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے راوی روڈ کے علاقے میں دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ چالان عدالت میں آنے پر باقاعدگی سے سماعت ہوئی جس پر عدالت نے وکلاء اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ تینوں مجرموں کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد تینوں مجرموں کو سخت حفاظت میں پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔