Uncategorized

26 فروری کو ’’عظمت سیدہ فاطمتہ الزہراء‘‘ کانفرنس کے عنوان سے سندھ کا عظیم الشان اجتماع ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے عظمت سیدہ فاطمۃ الزہراء (س) کانفرنس کے سلسلے میں ضلع خیرپور کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ احمد علی طاہری، صوبائی مسئولین علامہ محمد نقی حیدری، منور جعفری و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ کوٹ بنگلو، صوبھو دیرو، کنب کے یونٹس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے ہمیں صبر و استقامت کا درس دیا ہے، صبر استقامت اور نصرت الٰہی پر ایمان، اہل حق کی کامیابی کا سبب ہے۔ ہم فکر قائد شہید علامہ سید عارف الحسینی پر چلتے ہوئے قوم میں بیداری اور بصیرت کے ذریعے دشمن کی سازشوں کا مقابلا کریں گے۔ قائد شہید علامہ عارف الحسینی، حضرت امام خمینی کی فکر کے مبلغ تھے دشمن ان کے الٰہی و انقلابی افکار سے خائف تھا، دشمن کے لئے یہ بات ناقابل برداشت تھی کہ پاکستان کے کروڑوں شیعہ متحد ہوکر انقلابی جدوجہد کے ذریعے سامراج اور ان کے ایجنٹوں کو رسوا کریں۔ ہم اپنے عظیم قائد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں قوم شیعہ کی مظلومیت کو طاقت میں تبدیل کریں گے، پاکستان کے پانچ کروڑ شیعہ وطن عزیز کی سربلندی اور دفاع کے ساتھ ساتھ اسلام کی بقاء اور سامراجی کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ہم قائد شہید کے ارمانوں کی تکمیل کریں گے۔ 26 فروری کو خیرپور میں عظمت سیدہ فاطمۃ الزہراء (س) کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button