Uncategorized

ردالفساد آپریشن میں حکمرانوں کی مودی سے محبت رکاوٹ نہیں بنے گی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہندوستان سی پیک جیسے ترقیاتی منصوبہ کو ناکام کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے لیکن افسوس ہمارے وزیراعظم نواز شریف نے انقرہ میں کہا کہ بعض علاقائی طاقتیں سی پیک سے خوش نہیں لیکن انہوں نے ہندوستان کی محبت میں اس کا نام لینا بھی گوارا نہیں کیا۔ جبکہ ہندوستان کے اقدامات اس منصوبہ کے خلاف اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ نرنندر مودی نے چین کے صدر سے ملاقات کر کے ان کو اس منصوبہ سے الگ کرنے کی کوشش کی۔ اسلام کے بارے میں بھارتی ہائی کمیشن میں سفارت کاروں کے بھیس میں اپنے جاسوسوں اور کلبھوشن جیسے اپنے افسروں کے ذریعہ اس منصوبہ کو ناکام کرنے کی سازشیں کیں، پورے ملک میں ”را ”کے ذریعہ دھشت گردوں کی تربیت کی اور ان کے ذریعہ ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا، لیکن افسوس ہمارے وزیراعظم نے کھل کر ان کا نام لینا بھی گوارا نہیں کیا، بلکہ یہ کہ کر ان پاکستان کے دشمنوں سے اپنی دوستی اور محبت کا اظہار کیا کہ ہمیں گزشتہ انتخابات میں بھاری مینڈیٹ بھی بھارت دوستی اور تجارت بڑھانے کیلئے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ہندوستان سے اسی محبت اور مودی سے اسی دوستی کی بناء پر پاکستان میں راء کے ایجنٹوں کے خلاف بھرپور کاروائی بھی ابھی تک نہیں ہو سکی، جس کے باعث دہشت گردی کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا، امید ہے ردالفساد آپریشن میں حکمرانوں کی مودی سے محبت رکاوٹ نہیں بنے گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائیگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button