Uncategorized

آپریشن ردالفساد، چاروں صوبوں میں چھاپے، گرفتاریاں، بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور / اسلام آباد / پشاور / کوئٹہ / کراچی: پنجاب سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں آپریشن ردالفساد کے تحت ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز پولیس ، سی ڈی ڈی اور حساس اداروں کی طرف سے گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت مزید 400 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے، بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

لاہور میں سی ٹی ڈی نے مٹھا ٹوانہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان سفیر حسین اور محمد حسیب جھنگ جبکہ شفقت عباس قصور کا رہائشی ہے،تینوں کا تعلق زینبین بریگیڈ سے ہے، مٹھا ٹوانہ میں تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سرگودھا میں پولیس اورحساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 2 افغانیوںسمیت 27 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، ضلع بھر میں 500 سے زائد افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ نارنگ منڈی سے نمائندے کے مطابق نارنگ منڈی کے مختلف علاقوں میںرات گئے پولیس اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 افغانیوں کوگرفتارکرلیا جو 20سال سے غیرقانونی طورپرپاکستان میںمقیم تھے تاہم حساس ادارے نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

ادھر سیالکوٹ، ہیڈ مرالہ اور گکھڑ منڈی میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ گوندل سے پولیس نے2افغان بھائیوں عبدالقادر خان اور شیر خان کوگرفتارکیا، تھانہ اگوکی کے علاقہ سبلائم چوک سے افغانیوں زلمی خان، پائندہ خان، آغاخان، یونس خان اور احمد شاہ، گکھڑمیںڈورٹو ڈورسر چ آپریشن کے دوران5مشکوک افرادکوتفتیش کیلیے حراست میں لیا گیا۔
قصورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے14مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ منگل منڈی ،سلامت پورہ ،ٹینری ایریااور شیخ بھاگو میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے 75کے قریب مکانات کو چیک کیا۔ چنیوٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 افراد ،بہاولپور کے علاقوں اوچ شریف اور یزمان سے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5 ملزمان ، حافظ آباد سے 4مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فیصل آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران142 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ،اس دوران 7مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مختلف افراد سے ایک رائفل 12بور اور پسٹل30بوربھی برآمد ہوا،کوہاٹ پولیس نے جنگل خیل اور ملحقہ علاقوں سے10افغان باشندوں سمیت50 جبکہ بنوں میں پولیس نے 216 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں آواران میں6کلو وزنی بم تلف کردیاگیا، پولیس کے مطابق ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے سڑک کے کنارے نصب6کلو وزنی بم ناکارہ بناکر تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔ کوئٹہ پولیس اور ایف سی نے آپریشن ردالفساد کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے19اورنوشکی سے16افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔ کراچی کے علاقوں اتحاد ٹاؤن، جدہ ہزارہ کالونی میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے122افراد کو حراست میں لیا جن میں اکثر غیر ملکی افراد ہیں۔ حیدر آبادسے244غیرملکی باشندوں کو گرفتارکیا گیا۔ سکھرسی ڈی سی پولیس کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردکوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی گروپ سے بتایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button