Uncategorized

پورے ملک میں کلعدم لشکر جھنگوی کے سلیپر سیلز موجود ہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں لشکر جھنگوی کے سلیپر سیلز موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشتگردوں کے سلیپر سیلز بھی موجود ہیں، لیکن گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرکے شہر کو دہشتگردی سے بچایا، جس پر وہ مقابلے میں حصہ لینے والی پارٹی کیلئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کورنگی کارروائی میں ہلاک دہشتگرد کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی کے ذیلی گروپ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہر وقت الرٹ ہے، پولیس شہر کو منشیات سے بھی پاک کرے گی، پی ایس ایل جیسا ایونٹ کراچی میں ہوا، تو ہم مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button