Uncategorized
دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن رد الفساد میں تیزی، متعدد افراد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور : پنجاب سمیت ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد دہشتگردوں کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن رد الفساد میں تیزی آگئی ہے، میانوالی کے علاقے موسی خیل ڈھک پہاڑی میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن میں تینتیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ڈی پی او میانوالی کے مطابق تمام راستے سیل کرکے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ زیر حراست افراد کی بائیومیٹرک کے ذریعے جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ خیرپور کے علاقے سرائے گھنور خان میں محلے کا گھیراؤ کر کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران دیگر آتشی مواد بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے۔