دہشت گردی اور کرپشن کو تحفظ دینے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، فیاض وڑائچ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ عوام کرپشن زدہ نظام سے تنگ آچکے ہیں، اس نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس ظالم اور فرسودہ نظام سے نجات کیلئے قربانیاں دینی ہونگی بصورت دیگر اسی طرح ظلم و جبر کا سامنا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن اور دہشت گردی کو یکجا کر دیا ہے، یہ خود دہشت گردی اور کرپشن کو تحفظ دے کر سیاسی مفادات حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرنے اور معصوم نہتے عوام پر گولیاں برسانے والوں کو ترقیاں دے کر قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ مگر ہم کبھی بھی ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہماری جدوجہد ظلم کی سیاہ رات کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ ہم شہداء کے خون کا قصاص لے کر رہیں گے۔