Uncategorized

کالعدم تکفیری جماعتوں کےتین دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) راولپنڈی، فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید تین افراد کو پھانسی دیدی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشتگردوں کو ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں پھانسی دی گئی۔ پھانسی پانے والوں میں سید زمان خان،شوالے اور محمد ذیشان شامل ہیں۔پھانسی پانے والے دہشتگرد فوج پر حملوں اور دہشتگردانہ واقعات میں ملوث تھے شوالے کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان،سید زمان اور محمد ذیشان کا تعلق کالعدم حرکت الجہاد سے تھا۔

تینوں دہشتگردوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔فوجی عدالتوں سے اب تک 161 مجرمان کو سزا سنائی گئی ہے۔اب تک 21 مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی فوجی عدالتوں سے سزا پانیوالے 5 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button