Uncategorized

سندھ صوفیوں اور بزرگوں کی دھرتی ہے، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، آصف علی زرداری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں اور بزرگوں کی دھرتی ہے، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
سندھ کی درگاہوں کے جانشینوں نے کراچی میں سابق صدر سے ملاقات کی ملاقات میں درگاہوں کی سیکورٹی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ آصف علی زرداری نے درگاہوں کے جانشینوں کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت درگاہوں کی سیکورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے، پرامن سندھ میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔ امن کے دشمنوں کو چھپنے کے لئے ملک میں کہیں بھی جگہ میسر نہیں ہوگی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button