پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور میں ایف سی کا سرچ آپریشن، 6 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) فرنٹئیر کور نے پشاور کے علاقہ مچنی میں سرچ آپریشن کے دوران 6 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنٹیر کور نے پشاور میں مچنی کے علاقے موصول کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو سکیورٹی فورسز کے علاقے میں داخل ہوتے ہی وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا اور فورسز کی بھرپور جوبی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ایف سی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔