Uncategorized

علامہ ساجد نقوی عوامی سطح پر شرمندگی کا اظہار نہ کرنے کے سبب تکفیر کرنے والوں سے ملاقات نہیں کرینگے، قریبی ذرائع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ ساجد نقوی کے قریبی ذرائع نے خبر دی ہے کہ عوامی سطح پر شرمندگی کا اظہار نہ کرنے کے سبب تکفیر کرنے والوں سے علامہ صاحب کی ملاقات نہیں ہوسکتی۔

علامہ صاحب کے قریبی دوست کے مطابق علامہ ساجد علی نقوی کے تدبر، اتحاد و وحدت کے پیغام اور صلح جوئی نے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ورنہ پاکستان کے حالات عراق اور شام جیسے ہونے کا خدشہ تھا، علامہ ساجد نقوی کسی تکفیری گروہ اور قاتل اور بازاری زبان استعمال کرنیوالے کیساتھ مذاکرات نہیں کریں گے چونکہ وہ انہیں کسی مسلک کا نمائندہ تصور نہیں کرتے۔تشیع کیخلاف جو نازیبا زبان استعمال کی گئی، اس پر اس نے ملت جعفریہ سے کوئی معافی نہیں مانگی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شیعہ سنی کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، مگر وطن عزیز کے قیام کا مخالف طبقہ اسے ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتا، اس لئے فرقہ پرستوں کی سرپرستی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button