Uncategorized

ن لیگ کی حکومت کا دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہا ہے، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسن نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہیدوں کا پاک لہو قوم کو ان دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کی مزید قوت و استقامت عطا کرتا ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے ادارے ان بھارتی اور اسرائیلی پروردہ دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ کاروائی سے واضح ہے کہ دہشت گرد اب نزاعی حالت میں ہیں اور ان کی ہمت ٹوٹ چکی ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب ملک سے آخری دہشت گرد کا بھی صفایا ہو جائے گا۔ سید علی حسین نقوی نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت رینجرز کو پنجاب میں کراچی کی طرح آپریشن کا اختیار دے دیتی تو قوم کو اس سانحہ سے بچایا جا سکتا تھا، مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کا دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے لئے نرم گوشہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری سخت کاروائی کرتے ہوئے اس سانحہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا نہ دی گی تو شہداء پاکستان کو انصاف دلانے کی خاطر مجلس وحدت مسلمین نا اہل حکمرانوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button