پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک اسلامی سمیت 6 مذہبی جماعتوں کا جے یو آئی (ف) کی سربراہی میں ایم ایم اے فعال کرنے پر اتفاق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس حوالے سے عام انتخابات 2018ء کیلئے مذہبی جماعتیں بھی متحرک ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں نے خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایم ایم اے بنا کر انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ اس کیلئے 6 مذہبی جماعتوں نے اتحاد کیا ہے۔ اتحاد کرنیوالی جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف)، جے یو پی (نورانی)، جے یو آئی (س)، جمیعت اہلحدیث اور تحریک اسلامی شامل ہیں۔ مذکورہ مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے باضابطہ رابطے بھی ہوئے ہیں، جن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرکے کے پی میں حکومت بنائی جائے گی۔ الائنس کیلئے ہونیوالے رابطوں میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایم ایم اے کی مرکزی قیادت جے یو آئی (ف) کو دی جائے گی۔ دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جے یو آئی (ف) کا ہی منصوبہ ہے، جس کا مقصد اپنا وزن بڑھانا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے ایم ایم اے کو فعال کرکے حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کریں گے، اس مقصد کیلئے انہوں نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی قائل کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button