Uncategorized

جنرل راحیل شریف کی سعودی اتحادی فوج کی سربراہی پر پاکستانی عوام کو تحفظات ہیں، جعفریہ الائنس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت پاکستان خصوصاً ملت جعفریہ کو جنرل راحیل شریف کی جانب سے اتحادی فوج کی سربراہی قبول کرنے اور افواج پاکستان کو سعودیہ عرب بھیجنے پر شدید تحفظات ہیں۔ یہ بات جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے شیعہ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس نام نہاد اسلامی اتحاد کو آل سعود کے علاوہ امریکہ و اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے، اس اتحاد کا مقصد مسلمانوں کی خدمت نہیں بلکہ مسلم امہ کو مزید انتشار اور اختلافات اور باہمی چپقلش کی جانب دھکیلنا ہے، جس کی کوئی پاکستانی اجازت نہیں دیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران اس مشن میں مخلص ہیں تو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر آئیں ، نواز شریف اپنی مرضی سے پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بنائیں، پاکستانی فوج میں تمام طبقات کی نمائندگی ہے لہٰذا اس کو اپنی مرضی سے استعمال نہ کیا جائے۔ اجلاس میں ہیئت آئمہ مساجد، امامیہ کونسل، ایلیاء ٹرسٹ، شیعہ آرگنائزیشن، عالمی کونسل، مسجد حیدری ٹرسٹ، ہاشمیہ ٹرسٹ، محرم آرگنائزیشن، فیڈریشن مسجد و امام بارگاہ ٹرسٹ، جعفریہ رابطہ کونسل کے علاوہ دیگر شیعہ تنظیموں کے نمائندگان اور اکابرین شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button