Uncategorized

ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت احسان اللہ احسان کو معصوم بنا کر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے، ملازم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اسی ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قاتل کو سپورٹ کرنیوالوں کو رسوا کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم حکومت وقت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شرپسند کو فوری فوجی عدالت میں پیش کرکے پھانسی دی جائے، احسان اللہ احسان ملعون کی حمایت میں بولنے والوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ملک دشمن را کا ایجنٹ احسان اللہ احسان ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ہے، ایک منظم منصوبہ بندی کیساتھ اس ملعون کو معصوم بنا کر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے، قوم کو ہیجانی کیفیت میں ڈالنے والے جواب دیں، اس ایجنڈے کے پیچھے کونسی طاقت ملوث ہے؟ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ملازم حسین نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا ہم اپنے اسی ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قاتل کو سپورٹ کرنیوالوں کو رسوا کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم حکومت وقت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شرپسند کو فوری فوجی عدالت میں پیش کرکے پھانسی دی جائے، احسان اللہ احسان ملعون کے حمایت میں بولنے والوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، اگر ان درندوں کے ہمدردوں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو شہداء کے لواحقین یہ سمجھیں گے کہ حکومت اور مقتدر ادارے وارثان شہداء کو انصاف دلانے میں سنجیدہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button