Uncategorized
ٹیکسلا، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 تکفیری دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے شہر ٹیکسلا میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد مارے گئے، پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی صفت اللہ اور عباس کے نام سے شناخت ہوگئی ہے، دونوں کا تعلق پشاور اور چارسدہ سے نکلا، دہشتگرد ایمن آباد کے علاقے میں زیر زمین ایک کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔