پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چارسد ہ روڈ پر کالعدم تنظیم کارکن گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کائونٹر ٹیرررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کا رکن چارسدہ روڈ کے ذریعے پشاور میں تباہی پھیلانے کے لئے آرہاہے، جس پر انہوں نے مقامی پولیس کے ساتھ ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی۔ اس دوران پولیس نے جمیل نامی شخص کو روکا اور اس کے ہاتھ میں موجود شاپنگ بیگ سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ بعد ازان بم ڈسپوزل یونٹ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف دہشت گردی اور تخریب کاری کا مقدمہ درج کرلیا۔