Uncategorized
ایم کیو ایم لندن تحریک طالبان سمیت کالعدم تنظیموں کو اسلحہ فروخت کرتی تھی، انکشاف
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں، ملزمان نے اسلحہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم اسد نے انکشاف کیا ہے کہ 2011ء سے کالعدم تنظیموں کو اسلحہ فروخت کر رہے ہیں اور سب سے زیادہ اسلحہ کالعدم تحریک طالبان کو دیا، اسلحہ اور دستی بم کالعدم تحریک طالبان کے گروپ کمانڈر کو فراہم کیا تھا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر شیر جمال مسعود کو ہزاروں گولیاں فراہم کیں، جبکہ شہر کے مختلف یونٹس کو بھی بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کرتا رہا ہوں۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہریوں پر تشدد کیلئے ٹارچر سیل بنا رکھے تھے۔