Uncategorized

داعش ملک میں قدم جما رہی ہے، رحمٰن ملک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ داعش ملک میں قدم جما رہی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کمزور ہے، ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے چاہیں۔

کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کریں۔ رحمٰن ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی امن سے منسلک ہے، ایران پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے تو یہ ہماری ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ اگر دو مسلم ممالک میں جھگڑا ہوا ہے تو صلح کرانی چاہیے، کیونکہ مسلم امہ میں اختلافات کا نقصان پاکستان کو بھی ہوگا، موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کو کشمیریوں کی شہادتوں پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہئے، دنیا بھر میں بھارت پاکستان کے خلاف لابنگ کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کے لوگ اگر سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھائیں گے تو اس کا نقصان نون لیگ کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button