Uncategorized

توہین داماد رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کرنے والے ناصبی ملا پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،علامہ راجہ ناصر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت قراردیا ہے، پوری کائنات میں کسی دوسری شخصیت کو یہ شرف حاصل نہیں جبکہ حضرت علی علیہ السالم کی محبت ہر دور میں مومن اور منافق کی پہچان رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعماری و سعودی ٹکروں پر پلنے والے نام نہاد علما اس ملک کو ایسی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس میں فرقہ واریت اور نفرت کا راج ہو.

انہوں نے ایک روزنامے میں ایک ناصبی ملا کی طرف سے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں اہانت آمیز رویہ اختیار کرنے پر کڑی تنقید کی اور مزید کہا کہ مذکورہ مضمون ملک میں آگ لگانے کی ایک سازش ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس شخص کو اہلبیت اطہار علیہم السلام کی توہین کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

اگر ذمہ دار اداروں کی طرف سے اس مضمون نگار کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی تو پھر احتجاج سمیت تمام قانونی و آئینی حق استعمال کرنے کے آپشن ہمارے پاس موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز درخواست گذار ملعون شیخ ولی خان کی امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ سلام کی شان میں گستاخی کےخلاف مقدمہ درج کروانے تھانہ سولجر بازار میں پہنچے تو پولیس انسپکٹر نے ایف آئی درج کرنے اور درخواست کی ریسوینگ دینے سے انکار کردیا جس پر مومنین نے شدید احتجاج بھی کیا تاہم پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف آج بعد نماز مغربین احتجاجی ریلی خراسان امام بارگاہ سے سولجر بازار پولیس اسٹیشن تک نکالنے کا اعلان کیا ہے جس میں پورے کراچی سے مومنین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button