Uncategorized

پاکستان کی سرکردہ مذہبی جماعتوں نے مشترکہ یوم القدس منانے کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مختلف مذہبی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما کامران چشتی، کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، تحریک وحدت اسلامی کے چئیرمین جاوید اکبر ساقی، شیعہ شہریان پاکستان کے چئیرمین علامہ وقارالحسنین نقوی، شیعہ فیڈریشن پاکستان کے رہنما سید نوبہار شاہ، تحریک آزادی القدس کے رہنما سجاد حیدرشریک تھے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری جمعہ کو ملک بھر میں مسلمانان جہاں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے "یوم القدس” کے نام سے مناتے ہیں، پاکستان میں بھی ان شاءاللہ تمام مسلم امہ بلاتفریق یوم القدس کے جلوس میں بعد از نماز جمعہ شریک ہوکر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کے عزم کا اظہار کرینگے اور امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادی اسلام دشمن قوتوں کیخلاف نفرت اظہار کرینگے اور آج کی اس نیوز کانفرنس کی طرح مسلم امہ وطن عزیز پاکستان میں جمعتہ الوداع کو تاریخی اظہار یکجہتی اور وحدت اسلامی کا عملی نمونہ پیش کرکے اسلام دشمن قوتوں کو یہ پیغام دینگے کہ ہم رسول عربی(ص) کے ماننے والے ایک ہیں اور ہمارا دشمن بھی مشترکہ ہے، جو اسلام دین محمدی (ص) کا دشمن ہے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عرب ممالک اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے اسرائیل کیخلاف ہر قسم کی سفارتی تعلقات کو منقطع کریں، بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلمانوں کو امریکی اتحاد سے نکل کر امریکہ و اسرائیل مخالف اتحاد میں شامل ہونا ہوگا، امریکی اتحاد کے زیرسایہ مسلمانوں کی مفادات کیخلاف ہی اقدامات ہونگے، وطن عزیز نام نہاد اسلامی اتحاد سے دور رہے جو مسلکی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔

علامہ وقار الحسنین نقوی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملعون نام نہاد عالم ولی خان المظفرنے آئین پاکستان کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی صریحاَ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک روزنامہ میں خلیفتہ المسلمین امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی، پوری مسلم اُمہ جو وطن عزیز میں بستی ہے وہ اس قبیح عمل سے بہت رنجیدہ ہے اور نہایت غم و غصے کے عالم میں ہے، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے، البتہ قانون کے مطابق اس نام نہاد عالم گستاخ کیخلاف حکومت بھی فوری کارروائی کرے اور ہر مسلمان بھی یہ حق رکھتا ہے کہ اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button