Uncategorized

پاراچنار میں دہشتگردی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ پاراچنار میں معصوم انسانوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاراچنار میں ہونے والے مظالم پر ملک بھر کے عوام کو بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر عید کے دن سیاہ پٹیاں باندھ کر شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد شھید علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی سرزمین پاراچنار سے پاکستان کے کروڑوں عاشقان اہلبیت (ع) کو والہانہ محبت ہے۔ پاراچنار پر ہونے والے مظالم تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے مجرمانہ روئیے کی عکاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button