Uncategorized

شہدائے سانحہ پاراچنار کے ورثاء کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ آرگنائزیشن کا مشترکہ پیغام

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حبدار علی نے کارکنان اور شیعہ قوم کے نام عید الفطر کی مناسبت سے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ یہ عیدالفطر شہدائے پاراچنار سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے نام سے منائے، پاراچنار میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، اصغریہ پاکستان پاراچنار کے مظلوم عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، پاراچنار کے عوام ہی پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں، یہی وجہ ہے کہ تکفیری عناصر عرصہ دراز سے پاراچنار کے علاقہ کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ اپنے مشترکہ پیغام میں مرکزی صدور کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے ورثاء کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار میں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، پاراچنار کے باسیوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔

حکومت کی دہشتگردی کے خلاف ناکام پالیسیوں کا کڑی تنقید کرتے ہوئے مرکزی صدور نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم تنظیموں، داعش اور طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں مسلسل انسانیت سوز واقعات ہو رہے ہیں، قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی سرزمین پاراچنار سے پاکستان کے کروڑوں عاشقان اہلبیت (ع) کو والہانہ محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار پر ہونے والے مظالم تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے مجرمانہ روئیے کی عکاس ہے، حکومت ایک طرف دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بلند و بانگ دعوؤں میں مصروف ہے، جبکہ دوسری طرف کالعدم مذہبی جماعتوں کو امن و امان کے قیام کے ذمہ دار قومی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button