Uncategorized

پاکستان میں فرقہ وارانہ سارشیں کرنیوالا بھارت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کے جانے کا وقت آگیا ہے، جمشید دستی کی رہائی اور گرفتاری پھر رہائی اور گرفتاری حکومت کی بدترین انتقامی کاروائی ہے، سیاسی مخالفین کیخلاف مقدمات بنانا (ن) لیگ کا وطیر ہ ہے، عبدالمجید جان اچکزئی ایک قاتل ہے اسے پروٹوکول دینا اور جمشید دستی جس پر صرف پانی چوری کا مقدمہ ہے اس سے توہین آمیز سلوک ہماری جمہوریت کا پول کھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے فرقہ وارانہ جنگ کی آگ لگانے والے دہشتگردوں کو خبر دار کر دیا ہے، پاکستان میں فرقہ وارانہ سارشیں کرنیوالا بھارت ہے، ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل فخر ہیں، حکمران خاندان کسی سیاسی سازش نہیں بلکہ جوڈیشل کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، یوسف رضا گیلانی کے نااہل ہونے سے کیا جمہوریت ختم ہو گئی تھی؟ وزیراعظم اور ان کے خاندان پر ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے اور منی لانڈرنگ کے جرائم ثابت ہو چکے ہیں، نواز شریف بچ نہیں سکتے کیونکہ جو کچھ سامنے آ چکا ہے اس کی بنیاد پر ججوں کیلئے حکمران خاندان کو کلین چٹ دینا ممکن نہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک میں شیعہ سنی فساد نہیں، پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے 22 میں سے 8 نکات کو چھویا بھی نہیں گیا اس لئے دہشتگرد پھر سر اُٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جمہوریت کو لاحق خطرے کا بے بنیاد خوف پھیلا رہی ہے، جمہوریت کی فکر کرنیوالے جمہور کی بھی فکر کریں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ نواز شریف ایسا نااہل وزیراعظم ہے جو پرچیاں پڑھے بغیر گفتگو بھی نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button