Uncategorized

ڈی آئی خان، مہدی برحق کانفرنس کی تیاریاں مکمل، نگاہیں قائد وحدت کی منتظر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مہدی برحق کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنماء شہید سید شاہد عرفان شیرازی ایڈووکیٹ کی پہلی برسی کی مناسبت سے کوٹلی امام حسین (ع) ڈی آئی خان میں مہدی برحق کانفرنس کا انتظام کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس سے قبل قائد وحدت ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی، صوبائی اور مرکزی عہدیدران سمیت پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

مہدی برحق کانفرنس اور علامہ راجہ ناصر عباس کی خصوصی شرکت اس لحاظ سے انتہائی اہم تصور کی جارہی ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے کوٹلی امام حسین (ع) کی اراضی پر ناجائز قبضہ کو لیکر اہل تشیع ڈی آئی خان کی جانب سے احتجاجی کیمپ جاری ہے، جس میں ایم ڈبلیو ایم خود شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیرہ کے اہل تشیع کی نگاہیں قائد وحدت کی مشتاق ہیں۔ قرین قیاس یہی ہے کہ کانفرنس میں عوامی شرکت زیادہ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button