Uncategorized

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 50ویں برسی ہے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مادر ملت فاطمہ جناح کی 50ویں برسی آج ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ملک بھر میں مادر ملت کی 50ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، تاہم حقیقت یہ ہے کہ سرکاری سطح پر کسی ایسی عوامی تقریب کا سرے سے اہتمام ہی نہیں کیا گیا، جس میں پاکستان کی خاتون اول، خاتون دوئم شریک ہوں، یا کسی وزارت نے صدر، وزیراعظم کی زیرصدارت کوئی پروگرام منعقد کیا ہو۔ دوسری جانب نجی تعلیمی و تحقیقاتی اداروں کی جانب سے آج کے دن کی مناسبت سے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز، سیمینارز، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ یاد رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح 8 اور 9 جولائی 1967 کی درمیانی شب مختصر علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں انتقال کر گئی تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button