Uncategorized

علامہ حسن ترابی شہید نے اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہر تنظیم اور نیٹ ورک کیخلاف آواز بلند کی، یعقوب شہباز

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے شہید علامہ حسن ترابی کی گیارہویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ 14 جولائی 2006ء حسن ترابی کی شہادت کا دن ہے، علامہ حسن ترابی پورے پاکستان میں اپنی شخصیت میں اپنی مثال آپ تھے، آپ ہر جگہ جا کر محبت و بھائی چارگی کی بات کرتے تھے، علامہ حسن ترابی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی زندگی کا باقی ماندہ عرصہ بھی آپ نے اتحاد کیلئے وقف کر دیا، جس کی ایک بہترین مثال متحدہ مجلس عمل ہے، جس میں ملک بھر کے مکاتب فکر کے علماء موجود تھے، اس تنظیم کا مقصد بھی پاکستان میں اتحاد کیلئے راہیں ہموار کرنا تھا۔ اپنے بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ شہید نے پاکستان میں موجود ہر طبقے کیلئے کام کیا اور اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہر تنظیم اور نیٹ ورک کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر ایک کے حق کی بات کرتے نظر آئے، چاہے وہ فلسطین کا مسئلہ ہو یا کراچی میں دہشتگردی کا مسئلہ ہو، چاہے لبنان یا غزہ ہو، ہر جگہ ہمیشہ حق کی صف میں نظر آئے، لیکن جب دشمن ہر محاذ پر علامہ حسن ترابی کی استقامت کو دیکھ کر ناکام ہوگیا، تو دشمن نے پوری منصوبہ بندی کے ذریعے آپ کو ایک خودکش حملے کے ذریعے شہید کر دیا، آج تک آپ کی خدمات کو سیاسی اور مذہبی حلقوں میں یاد رکھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button