Uncategorized

شہید ہیڈ کانسٹیبل افضل خان نے لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کروایا تھا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کے علاقے دارالعلوم کورنگی کے قریب گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل خان نے 2008ء میں 3 دہشتگردوں کی گرفتاری میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل کے بھائی کاشف ایوب نے جناح اسپتال کے باہر میڈیا کو بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محمد افضل خان نے 29 جنوری 2008ء میں لانڈھی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی قاسم طوری گروپ کے تین دہشتگردوں کی گرفتاری میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ قاسم غوری سال 2006ء میں کور کمانڈر حملے میں ملوث تھا، مقتول ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل خان 4 بچوں کا باپ تھا، جبکہ اس کے 6 بھائی تھے، جس میں سے اس سمیت 4 محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے، محمد افضل خان کے دو بھائی آصف اور شہزاد پہلے ہی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کئے جا چکے ہیں، شہزاد ایس ایس پی سی ٹی ڈی چوہدی محمد اسلم کے ساتھ تعینات تھا۔ علاوہ ازیں محمد افضل کے بھائی نے محکمہ پولیس کا پول کھولتے ہوئے بتایا کے پہلے شہید ہونے والے بھائیوں شہزاد اور آصف کی بیواؤں کو واجبات کی ادائیگی کیلئے افسران نے دفتر کے چکر لگوائے اور کچھ عرصہ قبل ان سے سرکاری گھر بھی خالی کرا لیا، جس کا پولیس حکام یا سندھ حکومت نے آج تک نوٹس نہیں لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button