Uncategorized

کراچی، مزارِ قائد پر ملک کے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی رونمائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مزارِ قائد پر پاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی پر لہرائے جانے والے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر پاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی پر لہرائے جانے والے بڑے سائز کے سبز ہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی۔ پرچم ساز کمپنی کے مطابق پرچم کا سائز 10 ہزار مربع فٹ ہے، بھارتی ترنگے سے بڑا لہرائے جانے والا پرچم تیار کیا گیا ہے، جو بھارت کے ترنگے کے جواب میں بنایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے سرحد کے قریب نصب کیا جانے والا 360 فٹ بلند ترنگا خود بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا ہے، جہاں تند و تیز ہوا نے بھارتی ترنگے کو تار تار کر دیا، جس کی وجہ سے ریاستی حکام کو جھنڈا وہاں سے ہٹانا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button